Friday, 19 August 2016

💞

Ayat no 9

قَدْ اَفْلَحَ مَن زَکَّٰھا!
"بےشک وہ مراد کو پہنچا جو "اس" کو پاک کرنے میں مصروف ہوگیا.
(الشمس -9)

کیا "اُس" کو؟

یہ نفس ہے. جس کے متعلق اللہ بیان فرما رہے ہیں.
کوئی ایسا شخص جو اپنے نفس کو پاک کرنے میں مصروف ہے، اللہ اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں کہ وہ کامیاب ہو چکا ہے.
خود کو پاک کرنے کی کوشش کو ہی اللہ کامیابی کہتے ہیں.
کسی کا نفس کبھی بھی پاک نہیں ہو سکتا...یہ ممکن ہی نہیں! آپ اور میں اپنی ساری زندگی اپنے نفس کو پاک کرنے میں گزار دیں تو بھی ہم یہ نہیں کر سکتے. پر کوئی اگر بہت مخلص ہے اپنے نفس کو پاک کرنے میں..اللہ اس کام کو ہی کامیابی کہتے ہیں.
سبحان اللہ!
مگر... ہمیں اس بات کا اختیار نہیں کہ ہم خود کو کامیاب سمجھیں یا پاک سمجھیں...یہ صرف ہمارا رب جانتا ہے..
اور ہمیں اس بات کا اختیار بھی نہیں کہ ہم کسی اور کو برا سمجھیں...
ایک مسلمان ہونے کی حیثیت سے ہمیں اپنے بارے میں کبھی یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ میرا ایمان فلاں شخص سے بہتر ہے...جبکہ دوسرے شخص کے لیے سوچنا چاہیے کہ اس کا ایمان اس کا نفس مجھ سے بہتر ہے!!!

-استاد نعمان علی خان

No comments:

Post a Comment